مرکزی سیکرٹری جنرل کی وفاقی وزیر مذہبی امورسے ملاقات

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کی وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے ملاقات، ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال، اتحاد امت کیلئے ہمیشہ کردار ادا کیا، آئندہ بھی ملک و قوم کیلئے اپنی خدمات جاری رکھیں گے، 

ادامه نوشته

وزارت مذہبی امور پاکستان کی جانب سے سیمنار میں خطاب

ہ وزارت مذہبی امور پاکستان کی جانب سے اسلام آباد ہوٹل میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ کے موضوع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیرصدارت ایک سیمینار منعقد ہوا۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اتحاد اُمت مسلمہ کے لئے کام کیا ہے

ادامه نوشته

جنرل سیکرٹری کا تمام مکاتب فکرکےعلماء کرام کے تعاون کا تہہ دل سے شکریہ


ہم تمام مکاتب فکرکےعلماء کرام، انتظامیہ، تاجر برادری اور عوام الناس کے تعاون کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں،علامہ عارف حسین  واحدی

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے چہلم امام حسین(ع) کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات پر وفاقی و صوبائی حکومت اور ہمدرد و امن پسند عوام کا شکریہ ادا کیا ۔


ادامه نوشته

اتحاد امت سیمینار سے خطاب

۱۹ صفر المظفر کو اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کی طرف سے اتحاد امت سیمینار تھا جو ان حالات میں بے انتھا مفید تھا اس کے اثرات آئندہ بھر پور نظر آئیں گے جب بعض علما کرام نے یہ نکات اٹھائے کہ اس ملک میں مزید قانون سازی کی ضرورت ھے اور یہ کہ راولپنڈی کے عزاداری کے جلوس کا روٹ تبدیل ھونا چاھیے تو اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف واحدی نے قائد ملت علامہ ساجد نقوی کی بھرپور نمائندگی کی اور کہا کہ علما کرام خدارا زمینی حقائق تسلیم کریں یہاں ھم اس لیے بیٹھے ھیں کہ تمام اسلامی مسالک کے حقوق کا دفاع کریں تو آئیں خدا را حقائق کا سامنا کریں جو ڈیڈھ سو سال سے جلوس چل رھا ھے اس حق کو تسلیم کریں ۔یہ گفتگو بہت اھم ھے اور دو حصوں پر مشتمل ھے ضرور سنیں اور اپنی آرا سے ضرور نوازیں.

 

مٹھی بھر تکفیری گروہ نادیدہ طاقتوں کی ایماء پر ملک میں بدامنی کا فروغ چاہتا ہے اسلام ٹائمز

 شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی نے کہا ہے کہ ہمیں مولانا احمد لدھیانوی جیسے نیم حکیم خطرہ جان سے سرٹیفیکٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ ملی یکجہتی کونسل میں تمام مذہبی اکابرین موجود ہیں۔ تکفیری گروہ کا سربراہ احمد لدھیانوی اس میں موجود نہیں ہے۔ اسلام پہلے آیا ہے فرقے بعد میں بنے ہیں، جو لوگ ہمیں کافر کہتے ہیں

ادامه نوشته

مرکزی سیکرٹری جنرل کی  راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے راولپنڈی پریس کلب میں سید محمود علی شاہ ڈویژنل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل راولپنڈی، مولانا قاسم جعفری ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل راولپنڈی، اور مولانا فرحت عباس جوادی کے ہمراہ پُرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت بحرانوں میں گھرا ہوا ہے اور سب سے بڑا بحران یہ ہے کہ آئین و قانون پر عمل نہیں ہو رہا۔ مجرموں کو سزائیں نہیں دی جا رہیں، شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائی نہیں ہو رہی، سزائے موت کے قرآنی قانون کو معطل کر دیا گیا ہے، مسلمانوں کے خلاف تکفیری نعرے لگانے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو رہی، جس سے ملک میں خانہ جنگی کا خطرہ بڑھ چکا ہے۔

ادامه نوشته

، عوام مذہبی جذبے سے سرشار شہدائے کربلا کا چہلم منائیں

شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ عزاداری سیدالشہدؑا پر کوئی قدغن برداشت نہیں کی جائے گی، عوام مذہبی جذبے سے سرشار شہدائے کربلا کا چہلم منائیں، حکومت دہشت گردی کے تدارک کے لئے قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائے، عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔

ادامه نوشته

اٹک میں عظیم الشان ریلی جشن میلاد النبی ص میں خطاب اور صدارت

آج عید میلادالنبی کی مناسبت سے پورے ملک میں جشن کا سماں تھا اٹک میں بھی عظیم الشان ریلی نکالی گئی جو شیعہ سنی وحدت کا عظیم مظاھرہ تھا شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کی شرکت سے اخوت اسلامی و بھائی چارے کا بہترین ماحول پیدا ھوا اھل سنت کے علماء کرام اور عوام نے بھر پور استقبال کیا

ادامه نوشته

عالم اسلام کی سب سے بڑی خوشی جشن عید میلاد النبی کے موقعہ پر مبارک باد

عالم اسلام کی سب سے بڑی خوشی کے موقعہ پر سب مسلمانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد عرض کرتے ھیں حضور اکرم ص کی ذات گرامی رحمۃللعالمین ھے آج امت مصطفی جن مشکلات اور مسائل میں گھری ھوئی ھے اس کی وجہ سیرت اور اسوہ حسنہ کو چھوڑنا ھے .

ادامه نوشته

کوئٹہ کے مسائل پر غور طلب بات

کوئٹہ کے مسائل پر بڑی سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ھے وھاں عرصے سے ھزارہ پر ظلم ھو رھا ھے اب قوم کی وحدت ،بیداری،استقامت اور شھداء کے مقدس خون کے صدقے اتنی بڑی فتح ملی ھے ھمدردانہ گذارش ھے اس فتح کو ضائع نہ ھونے دیں ،جوش کے ساتھ ھوش کی شدید ضرورت ھے،

ادامه نوشته

نماز جنازہ شہدا کوئٹہ

ادامه نوشته

شیعہ علماء کونسل نے ملک بھر میں جاری دھرنے ختم کرنیکا اعلان کر دیا

گورنر راج کے نفاذ کے اعلان پر ایس یو سی کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ملت لائق تحسین ہے جس نے ثابت کیا ہے کہ اگر وحدت اور اتحاد کیساتھ میدان میں نکلا جائے تو کامیابیاں مل سکتی ہیں۔

ادامه نوشته

کوئٹہ دھرنا آپپ ڈیٹ

کویٹہ میں وزیر اعظم نے سب مطالبات مان لیے اس لیے ملک میں دھرنا ختم کر دیا گیا ھے مگر کویٹہ میں چونکہ شھداء کی میتیں پڑی ھیں صبح دفن ھونگی اس لیے دھرنا بھی صبح ختم ھو گا۔


اگرآج مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پورے ملک کو جام کرتے ہوئے کوئٹہ کی طرف مارچ کرکے ایسا تاریخی احتجا

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کوئٹہ روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات آج..

ادامه نوشته

قاضی حسین احمد کی وفات امت مسلمہ کا بہت بڑا نقصان ہے

ایس یو سی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ مرحوم کی وحدت اسلامیہ اور مسلمانوں کی سربلندی کے حوالے سے کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

ادامه نوشته

شیعہ علماء کونسل کا جمعتہ المبارک کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے سانحہ مستونگ پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کیخلاف جمعتہ المبارک کو ملک گیر یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا۔ یہ اعلان انہوں نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایس یو سی خیبر پختونخوا کے سربراہ علامہ محمد رمضان توقیر اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، وکلاء، ججز، سکیورٹی اہلکار، سبزی فروش بلکہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جار ہا ہے۔

ادامه نوشته

کوئٹہ کے حالات خراب کرنے میں بیرونی قوتوں کے علاوہ بعض اندرونی عناصر بھی ملوث ہیں

مسلمانوں کا اتحاد ایٹمی طاقت سے کہیں زیادہ مضبوط ہتھیار ہے، مسلمان متحد ہوں گے تو تمام مسائل حل ہوں گے، کوئٹہ کے حالات خراب کرنے میں بیرونی قوتوں کے علاوہ بعض اندرونی عناصر بھی ملوث ہیں۔ پاکستان میں صرف شیعہ ہی نہیں بلکہ دیوبندی اور بریلوی بھائیوں کی مساجد پر بھی حملے ہوچکے ہیں۔ اور اس دہشتگردی میں ایک ہی دشمن ملوث ہے۔

ادامه نوشته

ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کے تاسیسی اجلاس

ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کا تاسیسی اجلاس المرکز اسلامی میں مرکزی سیکرٹری جنرل حافظ حسین احمد کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں27مذہبی جماعتوں اور دینی مدارس کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں طویل مشاورت کے بعد جمعیت علماء اسلام (ف) خیبر پختونخوا کے امیر مولانا شیخ امان اللہ کو ملی یکجہتی کونسل کا صوبائی صدر جبکہ جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر ابراہیم خان کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا۔

ادامه نوشته

کراچی دھرنا شیعہ وحدت کا عظیم مظاہرہ تھا

شیعہ علماء کونسل کے جنرل سیکرٹری نے اپنے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ہمیں آپس کے اختلافات میں اس طرح الجھا دیا گیا، تاکہ شیعہ اپنی منزل کو نہ پاسکیں۔ پس ہمیں ملی وحدت کے لیے ملکر کام کرنا ہوگا۔ اس کا واحد حل میں یہ سمجھتا ہوں کہ اپنی وحدت کا بھرپور مظاہرہ کیا جائے

ادامه نوشته

۔۔۔۔معصوم افراد لقمہ اجل بنتے رہیں گے

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کا کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے سگے بھائیوں سید قمرحسین نقوی اور سید حسنین رضا نقوی کی شہادت پر اظہار افسوس، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ، بلوچستان میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت۔

ادامه نوشته

دورہ ساہیوال

ملک میں پائیدار امن کے قیام کیلئے ضروری ہے کہ سنجیدہ اور دیرپا اقدامات اُٹھائے

گلگت بلتستان محل وقوع کے اعتبار سے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔ حکومت خطہ کی سیکورٹی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے سنجیدہ اقدامات اُٹھائے۔ ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے گلگت بلتستان کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔

ادامه نوشته

ہم تمام حالات پےگہری نظررکھتے ہیں،سماراجی قوتوں کےعزائم کوسمجھ کرپاکستان واسلام کی سربلندی میں کوشاں

علامہ عارف حسین واحدی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ہیں، آپ کا شمار ملک کے نامور شیعہ علماء کرام میں ہوتا ہے، قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی  کے بعد قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت الله علامہ سید ساجد علی نقوی کے ہمراہ بھی مسلسل ملت کے حقوق کے حصول کیلئے سرگرم ہیں، علامہ صاحب اتحاد بین المسلمین کیساتھ ساتھ ملت تشیع کے اتحاد کیلئے بھی کوشاں رہتے ہیں،

ادامه نوشته

دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبه قم المقدسه کی طرف سے علامہ عارف حسین واحدی(دام عزہ) کے اعزاز میں

دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان (قم) کی طرف سے اپنے مہمان گرامی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے جنرل سیکریٹری حجة الاسلام والمسلمین جناب علامہ عارف حسین واحدی(دام عزہ) کے اعزاز میں ایک تنظیمی نشست کااہتمام کیاگیا جس میں دفترقم کے لئے قائد ملت جعفریہ پاکستان کے نمائندہ اورمدیر محترم جناب حجة الاسلام والمسلین سید محمد ظفرنقوی سمیت کابینہ کے تمام اراکین کے ساتھ ساتھ مجلس نظارت کے اراکین اوردیگر علماء کرام بھی شریک تھے ۔ ابتدامیں مدیر دفتر......

ادامه نوشته

علامہ عارف واحدی کی اپنے دورہ قم میں مرجع عالیقدر حضرت آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے نمائندے حض

علامہ عارف واحدی کی اپنے دورہ قم میں مرجع عالیقدر حضرت آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے نمائندے حضرت آیت اللہ شہرستانی سے ملاقات

جعفریہ پریس - شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے دورہ قم میں مختلف مراجع عظام اور علمائے کرام سے ملاقات کے دوران .....

ادامه نوشته

ہماری قوم کربلا سے الہام لیتے ہوئے ہر محاذ پر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دے گی

جعفریہ پریس کے نماءندے سے گفتگو کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے فرمایا کہ ملت تشیع کے دھرنے کو ناکام بنانے کیلئے کراچی میں بارود سے بھرے ہوئے ٹرک کی خبر پھیلائی جا رہی ہے جسکی کسی ذمہ دار ادارےنے تائید نہِیں کی دشمن کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ اس قسم کے خوف و ھراس پھیلانے کےحربے کارگر ثابت نہیں ہوں گے اور ہماری قوم کربلا سے الہام لیتے ہوئے ہر محاذ پر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دے گی

ادامه نوشته

کردار حسین (ع) زندہ باد

تحصیل ٹیکسلا میں منعقدہ پروگرام برائے استقبال محرم الحرام

آج 14 صدیاں گزرنے کے بعد بھی کردار حسین زندہ باد ہے، یزیدیت ایک لعنت بن کر رہ گئی ہے، ہم امت اسلامیہ کو اس موقع پر یہ پیغام دے رہے ہیں کہ حسین (ع) ایک مسلک کا نہیں ہے، حسین (ع) کسی ایک طبقہ فکر سے تعلق نہیں رکھتا، حسین (ع) سب کا ہے۔ بلکہ حسین (ع) نے دم توڑتی انسانیت کو بچا لیا ہے، تو آج بھی اگر فکر حسین (ع) سے درس لیتے ہوئے، اپنی صفوں میں اتحاد و وحدت برقرار رکھتے ہوئے، مشترکات پہ جمع ہو کر اور فروعی اختلافات کو بھلا کر اس دور کی سامراجی استثماری اور استعماری قوتوں کے مقابلے میں دین الہی کا پرچم ہاتھ میں لیکر قرآنی تعلیمات کو اپنے لئے مشعل راہ بنا کر آگے بڑھیں گے تو دشمن اسلام قوتیں ناکام و نامراد ہوں گی اور اسلام ومسلمان سربلند اور فتح یاب ہوں گے۔

ادامه نوشته

 حسینی اصولوں کو مد نظر رکھ کر عالم اسلام سامراجی سازشوں کا مقابلہ کر سکتا ہے

  خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران راولپنڈی میں محرم الحرام کی مناسبت سے ایک علمی مذاکرے کا انتظام کیا اس کا عنوان تھا ۔۔۔۔۔ مقصد امام حسینؑ اور ہماری ذمہ داریاں۔۔۔۔۔۔         اس مذاکرے میں سنی شیعہ علما کرام اور دینی دانشوروں نے شرکت کی جناب آقای محمد اکبری ڈائریکٹر خانہ فرہنگ نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کے امام حسینؑ ملت اسلامیہ کا مشترکہ سرمایہ ہیں اس لیئے تمام امت اپنے اپنے انداز میں ذکر حسینؑ کرتی ہے۔ ہم نے یہ مذاکرہ رکھا تاکہ اس مرکز وحدت پر تمام امت کے علما بیٹھ کر اظہار خیال کریں۔ اس کے بعد مختلف علما اور دانشوروں نے اس موضوع پر خطاب کیا۔ 

ادامه نوشته