اللہ تعالی انقلاب اسلامی ایران کو انقلاب امام مہدیؑ تک متصل فرمائے

unnamed (2)

پشاور انقلاب اسلامی جمہوریہ ایران کی پینتیسویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پرخانہ فرہنگ ایران پشاور میں منعقدہ تقریب میں دعائیہ کلمات میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے یہ خوشی کی بات ہے۔ کہ آج ہم انقلاب اسلامی جمہوریہ ایران کی پینتیسویں سالگرہ منارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ امام خمینی کی محنت ،کوششوں اور اللہ تعالی پر توکل کامل کی وجہ سے ایران میں آنے والااسلامی انقلاب آج تک اپنی آب و تاب سے صنعتی،معاشی،سیاسی،دفاعی،آئی ٹی ٹیکنالوجی وغیرہ میں ترقی کرتا ہوا قائم ودائم ہے۔


ادامه نوشته

حکومت ملکی آئین کی حدود میں رہتے ہوئے دہشتگردوں کیساتھ مذاکرات کرے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں،

حکومت ملکی آئین کی حدود میں رہتے ہوئے دہشتگردوں کیساتھ مذاکرات کرے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، علامہ رمضان توقیر

شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا ہے کہ ہم شہید اعتزاز حسن کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے سینکڑوں طالب علموں کی جان بچائی ہے۔ ہنگو کے علاقہ ابراہیم زئی میں شہید اعتزاز حسن کے چہلم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید اعتزاز حسن نے اپنی جان دے کر حکمرانوں کو بتایا کہ شیعہ قوم ملک میں امن و امان و استحکام کیلئے ہمہ وقت تیار ہے

ادامه نوشته

ڈیرہ اسماعیل خان شیعہ علما کونسل پاکستان خیبر پختوں کے تحت پیغام مصطفیٰ کانفرنس کی تیاری مکمل

1782065_252961304865523_1536829568_n– ڈیرہ اسماعیل خان شیعہ علما کونسل پاکستان خیبر پختوں کے تحت پیغام مصطفیٰ کانفرنس کی تیاری مکمل کر لی گئی – کل بروز ہفتہ ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ علما کونسل پاکستان خیبر پختوں کے تحت عظیم الشان پیغام مصطفیٰ کانفرنس منعقد ہوگی جس کے اثرات پورے پاکستان کیلئے اتحاد و اتفاق کا مظہر ہونگے -

ادامه نوشته

ڈیرہ اسماعیل خان میں یکم فروری کومنعقد ہونیوالی پیغام مصطفیؐ کانفرنس پورے پاکستان کیلئے اتحاد و اتفا

1616400_696255750395332_1615229016_n[1]

 ڈیرہ اسماعیل خان- شیعہ علماء کونسل خیبرپختونخواہ کے صدرعلامہ محمد رمضان توقیرنے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں یکم فروری کومنعقد ہونیوالی پیغام مصطفیؐ کانفرنس پورے پاکستان کیلئے اتحاد و اتفاق کا مظہر ہوگی۔۔ جسمیں جمعیت علماء اسلام(ف)کے مرکزی امیرایم این اے مولانا فضل الرحمن‘جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ‘جمعیت علماء پاکستان کےسربراہ مولاناابوالخیرزبیراورتحریک جعفریہ کے سربراہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی شرکت کرینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کانفرنس ڈیرہ اسماعیل خان کے لوگوں کی طرف سے دہشتگردی کے خلاف واضح پیغام ہوگی کہ یہاں پرسنی شیعہ کاکوئی جھگڑانہیں اوردہشتگردی کرنیوالے لوگ پاکستان اورتمام مسالک کے لوگوں کے مشترکہ دشمن ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم سب کااللہ ایک‘رسول ایک‘قبلہ ایک‘قرآن ایک اورہم سب متحدومتفق ہیں۔توحیدورسالت اورآخرت پرسب کاایمان ہے۔جولوگ دہشتگردی کررہے ہیں انکاہمارے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے

ادامه نوشته

پیغام مصطفٰی کانفرنس میں اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ ہوگا

                                                                                               n00298566-b  شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر اور سابق مشیر وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علامہ رمضان توقیر نے کہا ہے کہ پیغام مصطفٰی کانفرنس میں اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ ہوگا اور کانفرنس میں مختلف مذہبی جماعتوں کے سربراہان، رہنماء اور اکابرین شرکت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیغام مصطفٰی کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں ہونے والے کثیر الجماعتی اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری قاری قاسم قریشی، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سلیم ارشد، جنرل سیکرٹری بشیر ہرگن، ہیبت اللہ صدیقی، سخاوت حسین زیدی، اشعر زیدی، کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔
               
ادامه نوشته

حکومت ناکام ہوچکی ہے، عوام اپنا تحفظ خود کریں،

حکومت ناکام ہوچکی ہے، عوام اپنا تحفظ خود کریں، علامہ رمضان توقیر
ا شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر اور وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کے سابق مشیر علامہ رمضان توقیر نے کہا ہے کہ زائرین کے راستے پر تسلسل کے ساتھ دہشت گردی کے سانحات رونما ہو رہے ہیں، بے گناہ معصوم مسافروں کو بیدردی کے ساتھ بموں اور خودکش حملوں سے نشانہ بنایا جا رہا ہے، لیکن حکومت کو احساس تک نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈی آئی خان میں اسلام ٹائمز کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا مرکزی اور صوبائی حکومتیں عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں۔ مستونگ میں پیش آنے والا حالیہ سانحہ حکومتی ناکامی کو ثابت کرتا ہے۔ انھوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت اپنے تحفظ کو یقینی بنائیں اور حکومت سے کسی مدد کی امید نہ رکھیں۔
ادامه نوشته

ملک و ملت کی حفاظت کیلئے سینکڑوں اعتزاز قربان کرسکتے ہیں،

5شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا ہے کہ شہید اعتزاز حسن پوری قوم کے لئے باعث اعزاز و فخر ہے۔ ہم اہل تشیع ملک و قوم کی حفاظت کرنے والے ہیں، جبکہ ہمارے دشمن ملک کو توڑنے والے اور اس میں انتشار پھیلانے والے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہنگو کے گاؤں ابراہیم زئی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شیعہ علماء کونسل کے وفد نے علامہ رمضان توقیر کی سربراہی میں ابراہیم زئی کا دورہ کیا اور شہید اعتزاز حسن کی قبر اطہر پر فاتحہ خوانی کی۔ وفد میں صوبائی نائب صدر کے علاوہ دیگر عہدیدران بھی شامل تھے۔


ادامه نوشته

پورا ملک دہشت گردی کی دلدل میں پھنس چکا ہے

n00337556-b   شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے ٹانک میں شہداء کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی اوربعد ازاں شہداء کے گھروں میں گئے اور ان کے خانوادوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ علامہ رمضان توقیر نے جامع مسجد میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شہید اور شہادت کی فضیلت پر روشنی ڈالی                               
ادامه نوشته

اگر نوجوانوں کا کنٹرول عمائدین کے ہاتھوں سے نکل گیا تو حکومت کیلئے مشکلات پیدا ہوں گی

پشاور میں ٹارگٹ کلنگ ناقابل برداشت، جلد وزیراعلٰی کو تحفظات سے آگاہ کرینگے، علامہ رمضان توقیر

شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخوا کے صدر علامہ محمد رمضان توقیر  نے کہا ہے کہ سزائے موت کے قانون کو ختم کرنے کے سبب آج دہشت گرد بغیر کسی خوف و خطر اپنی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے پرامن علاقے پروا میں اہل تشیع کے قتل عام کا آغاز گہری سازش کی کڑی نظر آتا ہے۔ جو دہشت گردوں کی طرف سے ڈیرہ اسماعیل خان کی انتظامیہ کیلئے وارننگ ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں اہل تشیع افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک بار پھر فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی سازش کو بے نقاب کرکے فوراً قاتلوں کو گرفتار کرکے ڈیرہ اسماعیل خان کو فرقہ واریت کی آگ میں دھکیلنے سے بچایا جائے۔
علامہ محمد رمضان توقیر نے مزید کہا کہ پورے پاکستان میں شیعہ نوجوانوں، علماء اور شخصیات کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے جو کہ ملت جعفریہ کو دیوار  سے لگانے کی سازش ہے، جو کبھی پوری نہیں ہوگی۔

ادامه نوشته

ہم ہزاروں جانیں تو قربان کرسکتے ہیں لیکن مقدس مقامات کی زیارت پر جانے سے نہیں رک سکتے،

n00128680-s

کوئٹہ میں ایران سے آنے والی ڈیرہ اسماعیل خان و دیگر زائرین کی بس پر خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے جانی و مالی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ علامہ ساجدعلی نقوی کے حکم پرملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
علامہ رمضان توقیر نے کہا کہ پورا ملک دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہےاور خصوصاً بلوچستان میں ایران سے آنے والے زائرین کی بسوں پرحملے معمول بن چکے ہیں جو دو برادر ملکوں کے درمیان حالات خراب کرنے کی سازش  اور زائرین کو ایران میں مقدس مقامات کی زیارت پر جانے سے روکنے کی ناکام کوشش ہے جو کبھی پوری نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہزاروں جانیں تو قربان کرسکتے ہیں لیکن مقدس مقامات کی زیارت پر جانے سے نہیں رک سکتے۔

ادامه نوشته

پیغام مصطفٰی (ص) کانفرنسوں کے ذریعے صوبے میں محبت، رواداری، امن اور بھائی چارے کے فروغ میں مدد ملے گ

شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کا بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ

 ماہ ربیع الاول میں ہفتہ وحدت کے سلسلے میں تمام مکاتب فکر پر مبنی اتحاد بین المسلمین کی فضاء کو برقرار رکھنے کی غرض سے صوبہ بھر میں پیغام مصطفٰی (ص) کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ ملک میں اتحاد و اتفاق کی پرامن فضاء ہی پاکستان کی بقاء کی ضامن بن سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل صوبہ خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ جس کی صدارت صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کی۔ اجلاس میں صوبے کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے اراکین کابینہ نے تنظیمی حوالے سے تجاویز اور فیصلوں پر تبادلہ خیال کیا

ادامه نوشته

جینوا معاہدہ ایران کی کامیاب ڈپلومیسی کا نتیجہ ہے

جینوا معاہدہ ایران کی کامیاب ڈپلومیسی کا نتیجہ ہے، علامہ رمضان توقیر                                                                                                         شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے ایران اور امریکہ کے مابین یورنیم افزودگی کے جینوا معاہدے کو دنیا کے امن کیلئے خوش آئںد بالخصوص ایشیائی ممالک کیلئے باہمی تعاون و ترقی کے فروغ کا سنگ میل قرار دیا ہے۔ جب کہ انہوں نے پاکستان اور ایران کے مابین گیس پائپ لائن منصوبے میں تیزی سے پیش رفت پر دونوں ممالک کے اتفاق کے طے پا جانے کا بھی خیر مقدم کیا ہے۔
ادامه نوشته

سانحہ راولپنڈی سازش، فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کی گئی

سانحہ راولپنڈی سازش، فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کی گئی، علامہ رمضان توقیر

ایس یو سی خیبر پختونخوا کے سربراہ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ سانحہ راولپنڈی گذشتہ رونماء ہونے والے سانحہ نشتر پارک سے مشابہت رکھتا ہے۔ واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔
شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے سربراہ علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا ہے کہ سانحہ راولپنڈی ایک سازش کا نتیجہ ہے، جس سے فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کی گئی۔ واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام کے پروگراموں کے پرامن انعقاد میں انتظامیہ اور دوسرے اداروں کا کردار قابل تحسین ہے۔ ان خیالات اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ راولپنڈی منصوبے کے تحت رونماء ہوا، جس میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کی گئی اور شیعہ سنی کو آپس میں لڑانے کیلئے اشتعال پھیلایا گیا۔
ادامه نوشته

شہادت حسین (ع)، عزم و استقلال کی روشن مثال

      نواسہ رسول (ص) سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام نے جب مدینہ منورہ سے کربلائے معلیٰ کی سمت شہادت کے سفر کا آغاز فرمایا تو اپنے اہل بیت و انصار کے ساتھ گفتگو میں اور امت مسلمہ کے دیگر مسلمانوں اور پیغمبر اکرم (ص) کے اصحاب کے سامنے خطبات دیتے ہوئے جس موقف کا اعلان و اظہار فرمایا اس میں واضح کیا کہ میں کسی ذاتی، گروہی، خاندانی، سیاسی یا مادی غرض و غایت کو مدنظر رکھ کر شہادت کا سفر اختیار نہیں کر رہا بلکہ میرے پیش نظر بقائے دین، تحفظ شریعت، محافظت قرآن اور مسلمانوں کی ابدی و اُخروی نجات کا حصول ہے۔ لہذٰا ہر کسی پر واضح ہونا چاہیئے کہ میرا مطمع نظر اقتدار کا حصول نہیں بلکہ امت مسلمہ کو ایسے حکمرانوں سے نجات دلانا ہے جو نہ صرف ہوس پرست اور اقتدار پرست ہیں بلکہ دین الہیٰ اور شریعت محمدی (ص) میں تبدیلی کرنے والے ہیں۔ جنہوں نے دین کو مذاق بنایا ہوا ہے اور امت مسلمہ کو اپنی جاگیر سمجھتے ہوئے اپنے آپ کو مسلط رکھنا اپنا فرض اولین سمجھتے ہیں۔ لہذا ایسے حکمرانوں کے خلاف قیام کرنا اور ان کے خلاف صف آراء ہونا نواسہ رسول (ص) ہونے کے ناطے میرا اولین فریضہ ہے۔
ادامه نوشته

حکومتی رٹ قائم نہ کی گئی تو آنیوالا وقت انتہائی کڑا ہوگا،

حکومتی رٹ قائم نہ کی گئی تو آنیوالا وقت انتہائی کڑا ہوگا، علامہ رمضان توقیر

اقصہ خوانی بازار بم دھماکہ انتہائی افسوسناک ہے۔ عام شہریوں کا خون بہانا بند کیا جائے۔ قانون کی مکمل عمل داری کے بغیر امن و امان کا قیام ناممکن ہے۔ پاکستان تباہی کے دہانے پر جا پہنچا ہے۔

ادامه نوشته

ایس یو سی خیبر پختونخوا کا آئندہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ، سانحہ پشاور کی شدید م

ایس یو سی خیبر پختونخوا کا آئندہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ، سانحہ پشاور کی شدید مذمتعیسائی برادری کی عبادت گاہ پر حملہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ حکمران اقلیتوں کے تحفظ میں بھی مکمل ناکام ہوگئے ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر اس قسم کے واقعات پاکستان کی بدنامی کا باعث ہیں۔ ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے صوبائی سیکرٹریٹ میں کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی نائب صدر ڈاکٹر خلیل حسین ہاشمی، نائب صدر آغا شجاعت علی قزلباش، ڈویژنل صدر سید آغا پھول شاہ کاظمی اور ضلعی صدر اخونزادہ مجاہد علی اکبر بھی موجود تھے۔ شرکاء اجلاس نے ملک میں جاری دہشت گردی کے نہ ختم ہونے والے سلسلے کو حکمرانوں کی کمزوری قرار دیا ہے اور ریاستی رٹ کے قائم ہوئے بغیر اس کے خاتمے کو ناممکن قرار دیا۔ اس موقع پر علامہ رمضان توقیر کا کہنا تھا کہ پشاور میں گرجا گھر میں ہونے والے دو خودکش دھماکوں میں جو انسانی جانیں ضائع ہوئیں پوری دنیا میں اس قسم کے واقعات سے پاکستان کو ایک کمزور ملک کے طور پر جانا جائے گا۔
ادامه نوشته

ہمارے شہداء عقیدہ علی ولی اللہ (ع) اور یاحسین (ع) پر اپنی جان نچھاور کرتے ہیں،

 ہمارے شہداء عقیدہ علی ولی اللہ (ع) اور یاحسین (ع) پر اپنی جان نچھاور کرتے ہیں، علامہ رمضان توقیرایس یو سی رہنما کا حاجی مورہ میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عقیدہ و جہاد میں زندگی ہے، شہید کے خون کا قطرہ زمین پر گرنے سے پہلے شہید اور اس کے والدین کے گناہ اللہ بخش دیتا ہے۔
ادامه نوشته

شام پر حملہ عالم اسلام پر حملہ تصور ہو گا۔ جارحیت سے گریز کیا جائے اسکے اثرات پوری دنیا پر پھیلیں گے


o     

·          - شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے سربراہ علامہ محمد رمضان توقیر نے شام کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کی شام پر حملہ کرنے سے گریز کیا جائے

·          

ادامه نوشته

ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ علماء کونسل اور جے ایس او کی القدس ریلی

ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ علماء کونسل اور جے ایس او کی القدس ریلیریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کیلئے ہمارئ جدوجہد جاری رہے گی۔ امریکہ اور اسرائیل ہی دنیا میں مسائل کی سب سے بڑی جڑ ہیں۔
ادامه نوشته

عدل علی ؑ

اپنے عدل کی شدت سے قتل ہونے والے امیرالمومنین علی ابن ابی طالب ؑ کے قضاوت اور عدل کے قصے اور چرچے تو کائنات کی وسعت میں پھیلے ہیں۔ کتب تاریخ میں ان کی زندگی میں ہونے والے واقعات کا تذکرہ کثرت سے ملتا ہے۔ خلفاء اور حکمران طبقے کی رہنمائی سے لے کر ایک عام مسلمان کو عدل و مساوات کی ترسیل تک ہر موڑ پر علی ؑ کا کردار روشن اور مسلمہ ہے۔ آپ ؑ کے ظاہری دور خلافت اور دنیا میں موجودگی کے ایام میں پیش آنے والے واقعات زبان زد عام ہیں جن سے علی ؑ کے عدل کا ایک مستحکم معیار سامنے آتا ہے جو بعد میں آنے والے ہر صاحب عدل اور عنان عدل پر براجمان انسان کے لیے مشعل کا کام دیتا ہے۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ علی ؑ کا عدل ہی علی ؑ کی شہادت کا باعث بنا لیکن علی اس خدائی عدل پر مایوس نہیں بلکہ سجدہ شکر بجا لا کر خدا کے سامنے خدا کی قسم اٹھا کر فرماتے ہیں فزت برب الکعبہ ۔
روایت سے ہٹ کر آج ہم علی ؑ کے دور زندگانی کے واقعات کے ذریعے عدل علی ؑ کا بیان نہیں کریں گے اور نہ ہی علی ؑ کے فرامین کی روشنی میں عدل کا معیار پیش کریں گے بلکہ علی ؑ کی وصیتوں کا جائزہ لے کر معلوم کریں گے کہ علی ؑ کے نزدیک عدل ‘ اعتدال ‘ مساوات ‘ برابری اور حقوق کا مقام اور اہمیت کیا ہے۔
جب ابن ملجم نے ضرب لگائی تو اس سے کچھ وقت بعد وصیت میں ارشاد فرمایا
’’تم لوگوں سے میری وصیت ہے کہ کسی کو اللہ کا شریک نہ بناؤ اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کو ضائع وبرباد نہ کرنا۔ ان دونوں ستونوں کو قائم رکھنااور ان دونوں چراغوں کو روشن رکھنا‘‘۔ یعنی توحید و رسالت کے عقائد سے ہی علی ؑ نے عدل کا آغاز فرما دیا ہے اور لوگوں کو تاکید فرمائی ہے کہ وہ اگر اللہ کے ساتھ کسی کو شریک بنائیں گے تو یہ بے عدلی ہوگی اور اسی طرح اگر رسول اکرم ﷺ کی سنت و سیرت سے منہ موڑیں گے تو بھی عدل و انصاف کا قتل ہوگا کیونکہ توحید اور رسالت یعنی اللہ اور اس کا رسول مسلمانوں اور انسانوں سے تقاضا کرتے ہیں کہ ان کے معاملے میں بے عدلی نہ کی جائے۔ ساتھ ہی توحید و رسالت کو دو ستون بھی قرار دے دیا اور دو چراغ بھی کہہ دیا۔ یہ مزید روشن مثال ہے کہ اگر ایک ستون اور دوسرے ستون میں فرق ‘ تفریق ‘ تجاوز یا اختلاف یا کمزوری پیدا ہوگئی تو سمجھیں بے عدلی پیدا ہوگئی۔ ایک چراغ کی روشنی ماند پڑی تو جانیں عدل ختم ہوگیا لہذا دونوں ستونوں کو مضبوط رکھنا اور دونوں چراغوں کو روشن رکھنا ہی دراصل عدل ہے۔

ادامه نوشته

شہدائے ڈیرہ

شہدائے ڈیرہڈیرہ اسماعیل خان جیل پر حملہ کے دوران شہید ہونے والے اہل تشیع قیدیوں کو سپردخاک کردیا گیا ہے۔ شہید اختر عباس اور شہید جمعہ ملنگ کی نماز جنازہ علامہ محمد رمضان توقیر کی اقتداء میں ادا کی گئی۔
ادامه نوشته

حلف برداری

حلف برداریجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ نوجوان کسی بھی انقلاب اور معاشرتی تبدیلی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں، جوانوں کے بغیر تمام سیاسی اور مذہبی، عالمی اور ملکی تحریکیں کامیابی حاصل نہیں کرسکتیں۔ معاشرتی اقدار کے تحفظ اور حقیقی ترقی کا خواب تب تک پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتا جب تک نوجوان آمادہ و تیار نظر نہ آئیں۔ جوانوں کے دم سے انسانیت قائم اور انسانی معاشروں میں بہار ہوتی ہے۔ پاکستان میں بھی تازہ حالات کے تناظر میں جوانوں کو بیدار کرنا واجب ہوگیا ہے اور اس فریضے کی تکمیل کا ذمہ جعفریہ یوتھ پاکستان نے اٹھایا ہے، جس کا ہم نہ صرف خیر مقدم کرتے ہیں بلکہ اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔
ادامه نوشته

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا خود سری کا مظاہرہ کر رہے ہیں،

پوزیراعلٰی خیبر پختونخوا خود سری کا مظاہرہ کر رہے ہیں، علامہ رمضان توقیرشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس یو سی رہنماء نے کہا کہ مدرسہ شہید عارف الحسینی میں ہونیوالے خودکش حملے پر حکومت کی کسی ذمہ دار شخصیت نے کوئی رابطہ نہیں کیا، بلکہ وزیراعلٰی صاحب نے اپنے مغرور پن کا مظاہرہ کیا۔
ادامه نوشته

پشاور دھماکہ دہشتگردوں کیخلاف میٹھی زبان استعمال کرنیوالوں کیلئے ٹیسٹ کیس ہے،

پشاور دھماکہ دہشتگردوں کیخلاف میٹھی زبان استعمال کرنیوالوں کیلئے ٹیسٹ کیس ہے، علامہ رمضان توقیرشیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے سربراہ علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا ہے کہ پشاور دھماکہ دہشتگردوں کیخلاف میٹھی زبان استعمال کرنیوالوں کیلئے ٹیسٹ کیس ہے۔ پشاور میں شہید ظہیر عباس اور شہید گلشن علی کی نماز جنازہ کے بعد امامیہ کالونی میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا
ادامه نوشته

پشاور کے علاقے امامیہ کالونی میں گذشتہ شام ہونے والے بم دھماکے کے کچھ ہی دیر بعد علاقے کا دور کیا

شیعہ علماء کونسل کے وفد کا امامیہ کالونی پشاور کا دورہ
ادامه نوشته

اگر تکفیری اسمبلی تک پہنچا تو اس گناہ میں یہ نادان دوست برابر کے شریک ہونگے

علامہ شیخ محمد رمضان توقیر صاحب پورے ملک میں ایک ایسی جانی پہچانی شخصیت ہیں جو تعارف کی محتاج نہیں، موصوف نے قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کے دور سے لے کر اب تک تمام تر ملکی کٹھن حالات اور گوناگون مشکلات کے باوجود ہمیشہ اپنی سیاسی بصیرت کا ثبوت دیتے ہوئے مرکزی قومی پلیٹ فارم اور قیادت کے ساتھ وفاداری کا ثبوت دیا، اور اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ہرمیدان میں قیادت اور ملت کے ساتھ رہے، اور اس پُرخطر راہ میں کتنے ہی نمایاں قومی کارنامے انجام دیئے ہیں ۔ رب العزت کی بارگاہ ایزدی میں ہم دعاگو ہیں کہ وہ اپنے حبیب جناب ختمی مرتبت (صلّیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آنحضرت کی پاکیزہ آل اطہار(علیہم السلام) کے صدقے میں ایسی ملکی وظیفہ شناس بزرگ شخصیات کا مبارک سایہ ہمارے سروں پر قائم و دائم رکھے۔ علامہ موصوف سے ملکی حالیہ انتخابات کے حوالے سے جعفریہ پریس نے ایک اہم انٹریو لیا ہے جو قارئین محترم کے پیش خدمت ہے۔

ادامه نوشته

ہم جمیعت علماء اسلام کے ساتھ اس وقت تعاون کریں گے جب مولانا برادران ڈیرہ اسماعیل خان سٹی ون سے ہمارے

ہم جمیعت علماء اسلام کے ساتھ اس وقت تعاون کریں گے جب مولانا برادران ڈیرہ اسماعیل خان سٹی ون سے ہمارے امیدوار خادم حسین اعوان کی حمایت کریںگے، ان خیالات کا اظہار گاؤں ڈھلہ کی جامع مسجد میں اسلامی تحریک پاکستان کی میزبانی میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی تحریک کے رہنماوں نے کیا ۔ اسلامی تحریک کے عہدیدارن مولانا محمدحسن وحیدی ، علامہ سید ناصر حسین شاہ، تحصیل صدر کاظم حسین ، ضلعی صدر سید عابد حسین شاہ اور صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں شیعہ علماء و اکابرین نے ہر دور میں ظلم کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں ہیں اور جاری رکھیں گے،
ادامه نوشته

شہادتوں سے گھبرانے والے نہیں، حکومت بتائے ہمیں کیوں قتل کیا جارہا ہے،

شہادتوں سے گھبرانے والے نہیں، حکومت بتائے ہمیں کیوں قتل کیا جارہا ہے، علامہ رمضان توقیرایس یو سی خیبر پختونخوا کے سربراہ کا پشاور میں دیئے جانے والے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری کروڑوں جانیں قربان ہو جائیں گی لیکن یا حسین (ع) کی صدائیں ہمیشہ بلند رہیں گی۔
ادامه نوشته

گیس پائپ لائن منصوبہ کے افتتاح سے پاک ایران تعلقات کو مزید فروغ ملے گا،

گیس پائپ لائن منصوبہ کے افتتاح سے پاک ایران تعلقات کو مزید فروغ ملے گا، علامہ رمضان توقیرایس یو سی خیبر پختونخوا کے سربراہ نے اپنے ایک بیان میں گیس پائپ لائن منصوبہ پر جلد از جلد کام مکمل کرنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستانی عوام کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ادامه نوشته

شیعہ علما کونسل کے وفد کی سانحہ کویٹہ کے زخمیوں سے عیادت

188213_227806844011056_1285374022_n
295560_227807030677704_2080206223_n
488084_227807140677693_1228626344_n
563215_227806920677715_376975505_n
 
ادامه نوشته